سوڑی گلی کا گوردوارہ:
سوڑی گلی میں موجود گوردوارہ پاکستان بننے سے
قبل تعمیر کیا گیا تھا جس کا کل رقبہ چھ مرلے ہے۔
اس گوردوارہ کو ساہیوال کی پرانی عبادت گاہوں میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ ساہیوال میں رہائش پذیر چند سکھ خاندان گھروں میں ہی اپنی مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔
رانا ناصر زرگر ہیں اور ان کی رہائش سوڑی گلی میں ہے۔
وہ بتاتے ہیں کہ کچھ بااثر تاجروں نے گوردوارہ میں گودام بنا رکھے ہیں۔
’محکمہ اوقاف والے جب چیکنگ کے لیے آتے ہیں تو مندر کو خالی کر کے ان کو تالا لگا دیا جاتا ہے۔ مندر کی عمارت کبھی شاندار ہو گی مگر اب اس کی حالت قابل رحم ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ اس کے مرکزی دروازے کے اوپر بنے ہوئے گنبدوں پر لاوڈ سپیکر لگے ہوئے ہیں۔
ساہیوال سوڑی گلی میں موجود قدیم گردوارہ
0 comments:
Post a Comment