پاک دل گرجا گھر:

چرچ کے فارد اختر نوید اوپی بتاتے ہیں کہ اس چرچ کا سنگ بنیاد چیپل کی صورت میں
1923 میں رکھا گیا تھا جبکہ 1961 میں چرچ کوازسرنو تعمیر کیا گیا۔
1931 سے قبل یہ چرچ فارن مشنریوں کے زیرِ اہتمام تھا جبکہ بعد میں اس کا انتظام و انصرام ڈومنیکن فادرز کے سپرد کو دیا گیا۔
یہ چرچ رومن کیتھولک کے فرقے کے ڈائسز فیصل آباد کا حصہ ہے۔
چرچ پیرش جس میں تین سکول اور دو ہاسٹل شامل ہیں چرچ کا کل رقبہ تقریباً 25 ایکڑ پر مشتمل ہے، چرچ کی بلڈنگ میں چار سے پانچ سو افراد عبادت کر سکتے ہیں۔
یہاں سالانہ بڑا اجتماع زیارتِ مقدسہ مریم کے موقع پر ہوتا ہے جس میں ڈویژن بھر سے مسیحی عبادت میں شامل ہوتے ہیں۔
ساہیوال کا قدیم پاک دل کیتھولک چرچ

پاک دل کیتھولک چرچ 1923 میں تعمیر کیا گیا

چرچ پیرش میں بنائی گی زیارتِ مقدسہ مریم کی پہاڑی
0 comments:
Post a Comment