1: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ إِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ
1: WHEN WHAT IS to happen comes to pass --
1: جب واقع ہونے والی واقع ہوجائے
2: لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ
2: Which is bound to happen undoubtedly --
2: اس کے واقع ہونے میں کچھ جھوٹ نہیں
3: خَافِضَةٌ رَافِعَةٌ
3: Degrading (some) and exalting (others);
3: کسی کو پست کرے کسی کو بلند
4: إِذَا رُجَّتِ الْأَرْضُ رَجًّا
4: When the earth is shaken up convulsively,
4: جب زمین بھونچال سے لرزنے لگے
5: وَبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا
5: The mountains bruised and crushed,
5: اور پہاڑ ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہوجائیں
6: فَكَانَتْ هَبَاءً مُنْبَثًّا
6: Turned to dust, floating in the air,
6: پھر غبار ہو کر اُڑنے لگیں
7: وَكُنْتُمْ أَزْوَاجًا ثَلَاثَةً
7: You will become three categories:
7: اور تم لوگ تین قسم ہوجاؤ
8: فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ
8: Those of the right hand -- how (happy) will be those of the right hand!
8: تو داہنے ہاتھ والے (سبحان الله) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی چین میں) ہیں
9: وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ
9: Then those of the left hand -- how (unhappy) will be those of the left hand!
9: اور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (گرفتار عذاب) ہیں
10: وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ
10: Then the foremost, how pre-excellent,
10: اور جو آگے بڑھنے والے ہیں (ان کا کیا کہنا) وہ آگے ہی بڑھنے والے ہیں
11: أُولَٰئِكَ الْمُقَرَّبُونَ
11: Who will be honoured
11: وہی (خدا کے) مقرب ہیں
12: فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ
12: In gardens of tranquility;
12: نعمت کے بہشتوں میں
13: ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ
13: A number of the earlier peoples,
13: وہ بہت سے تو اگلے لوگوں میں سے ہوں گے
14: وَقَلِيلٌ مِنَ الْآخِرِينَ
14: And a few of later ages,
14: اور تھوڑے سے پچھلوں میں سے
15: عَلَىٰ سُرُرٍ مَوْضُونَةٍ
15: On couches wrought of gold,
15: (لعل و یاقوت وغیرہ سے) جڑے ہوئے تختوں پر
16: مُتَّكِئِينَ عَلَيْهَا مُتَقَابِلِينَ
16: Reclining face to face.
16: آمنے سامنے تکیہ لگائے ہوئے
17: يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ
17: Youths of never-ending bloom will pass round to them
17: نوجوان خدمت گزار جو ہمیشہ (ایک ہی حالت میں) رہیں گے ان کے آس پاس پھریں گے
18: بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِنْ مَعِينٍ
18: Cups and decanters, beakers full of sparkling wine,
18: یعنی آبخورے اور آفتابے اور صاف شراب کے گلاس لے لے کر
19: لَا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنْزِفُونَ
19: Unheady, uninebriating;
19: اس سے نہ تو سر میں درد ہوگا اور نہ ان کی عقلیں زائل ہوں گی
20: وَفَاكِهَةٍ مِمَّا يَتَخَيَّرُونَ
20: And such fruits as they fancy,
20: اور میوے جس طرح کے ان کو پسند ہوں
21: وَلَحْمِ طَيْرٍ مِمَّا يَشْتَهُونَ
21: Bird meats that they relish,
21: اور پرندوں کا گوشت جس قسم کا ان کا جی چاہے
22: وَحُورٌ عِينٌ
22: And companions with big beautiful eyes
22: اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں
23: كَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِ
23: Like pearls within their shells,
23: جیسے (حفاظت سے) تہہ کئے ہوئے (آب دار) موتی
24: جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
24: As recompense for all they had done.
24: یہ ان اعمال کا بدلہ ہے جو وہ کرتے تھے
25: لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا
25: They will hear no nonsense there or talk of sin,
25: وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے اور نہ گالی گلوچ
26: إِلَّا قِيلًا سَلَامًا سَلَامًا
26: Other than "Peace, peace" the salutation.
26: ہاں ان کا کلام سلام سلام (ہوگا)
27: وَأَصْحَابُ الْيَمِينِ مَا أَصْحَابُ الْيَمِينِ
27: As for those of the right hand -- how (happy) those of the right hand --
27: اور داہنے ہاتھ والے (سبحان الله) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی عیش میں) ہیں
28: فِي سِدْرٍ مَخْضُودٍ
28: They will be in (the shade) of thornless lote
28: (یعنی) بےخار کی بیریوں
29: وَطَلْحٍ مَنْضُودٍ
29: And acacia covered with heaps of bloom,
29: اور تہہ بہ تہہ کیلوں
30: وَظِلٍّ مَمْدُودٍ
30: Lengthened shadows,
30: اور لمبے لمبے سایوں
31: وَمَاءٍ مَسْكُوبٍ
31: Gushing water,
31: اور پانی کے جھرنوں
32: وَفَاكِهَةٍ كَثِيرَةٍ
32: And fruits numberless,
32: اور میوہ ہائے کثیرہ (کے باغوں) میں
33: لَا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَةٍ
33: Unending, unforbidden,
33: جو نہ کبھی ختم ہوں اور نہ ان سے کوئی روکے
34: وَفُرُشٍ مَرْفُوعَةٍ
34: And maidens incomparable.
34: اور اونچے اونچے فرشوں میں
35: إِنَّا أَنْشَأْنَاهُنَّ إِنْشَاءً
35: We have formed them in a distinctive fashion,
35: ہم نے ان (حوروں) کو پیدا کیا
36: فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَارًا
36: And made them virginal,
36: تو ان کو کنواریاں بنایا
37: عُرُبًا أَتْرَابًا
37: Loving companions matched in age,
37: (اور شوہروں کی) پیاریاں اور ہم عمر
38: لِأَصْحَابِ الْيَمِينِ
38: For those of the right hand.
38: یعنی داہنے ہاتھ والوں کے لئے
39: ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ
39: A crowd of earlier generations
39: (یہ) بہت سے اگلے لوگوں میں سے ہیں
40: وَثُلَّةٌ مِنَ الْآخِرِينَ
40: And a crowd of the later.
40: اور بہت سے پچھلوں میں سے
41: وَأَصْحَابُ الشِّمَالِ مَا أَصْحَابُ الشِّمَالِ
41: But those of the left hand -- how (unhappy) those of the left hand --
41: اور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (ہی عذاب میں) ہیں
42: فِي سَمُومٍ وَحَمِيمٍ
42: Will