Download this book

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
اس دھاگے میں ،میں آپ کو مائیکروسافٹ ورڈ میں عنوانات کی فہرست بنانے کے بارے میں بتاؤں گا۔
میرا م س ورڈ میں کام کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے میں متن ٹائپ کرتا ہوں۔ پھر پروف ریڈنگ اور سب سے آخر پہ فارمیٹنگ کا کام کرتا ہوں۔ اس لئے یہاں پر کام کرنے کے لئے میں نے الف عین صاحب کی ویب سائٹ سے ایک کتاب کا مواد اُتارا اور اسی پر کام کرنے جارہا ہوں۔اگر آپ ساتھ ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں تو اس ربط سے فائل اُتار لیں اور اس میں جو txtفائل ہے اس کو unzipکر لیں۔ فائل کو نوٹ پیڈ میں کھولیں اور سارا مواد Copyکر کے ورڈ میں Pasteکر دیں۔ اس کے بعد سارے مواد کو سلیکٹ کرکے اسے کوئی نستعلیق فونٹ لگا دیں۔
اب اگلا کام اس کے عنوانات تلاش کر کے ورڈ کو بتانا ہے کہ یہ فقرہ یا لفظ "عنوان /Heading" ہے ۔ جب آپ سارے عنوانات کے بارے میں ورڈ کو بتا دیں گے تو ورڈ خود ہی اس کی "فہرست /Table of Contants"مرتب کر لیتا ہے۔
اس لئے سب سے پہلے یہ سیکھتے ہیں کہ ورڈ کو کس طرح پتہ چلے گا کہ عنوان کونسا ہے۔
یہ بڑا آسان ہے آپ کو کرنا صرف یہ ہے کہ عنوان والے فقرے یا الفاظ کو سیلیکٹ کرنا ہے۔ جیسا کہ نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
پھر مینو بار میں سے Home سلیکٹ کریں آپ کو دائیں طرف Stylesوالا حصہ نظر آئے گا اسے کھولیں گے تو آپ کو سٹائلز کی فہرست نظر آئے گی۔ فہرست میں Title, Subtitle, Heading 1, Heading 2, Heading 3 اور Normalوغیرہ وغیرہ نظر آئیں گے۔
فی الحال آپ Heading 1کو سلیکٹ کریں۔ آپ دیکھیں گے کہ اس کا رنگ ، فونٹ اور سائز تبدیل ہو گیا ہے۔ آپ اسے دوبارہ سلیکٹ کر کے یہ ساری چیزیں اپنی مرضی کے مطابق کر سکتے ہیں یا پورے سٹائل کو ہی تبدیل کر کے نئے نام کے ساتھ محفوظ کر سکتے ہیں جس کا طریقہ آگے جا کر بتایا جائے گا۔
تمام عنوانات پر Heading 1 کا سٹائل لگانے کے بعد اب آپ ورڈ کی خودکار فہرست بنا سکتے ہیں ۔ جیسا کہ نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے
اس کے لئے آپ کو References مینو سے Table of Contentsپر کلک کرنا پڑے گا اور سٹائلز کی ایک فہرست کھلے گی۔ آپ کسی ایک سٹائل پر کلک کردیں ۔ آپ کا کام ختم ! مائیکروسافٹ ورڈ تھوڑی دیر میں فہرست وہیں پر شامل کر دے گا۔
جیسا کہ اُوپر والے مراسلے میں آپ نے دیکھا کہ فہرست تو بن گئی ہے لیکن وہ بائیں سے دائیں ہے (یعنی انگلش کی طرح)۔ اسے بائیں سے دائیں کرنے کے لئے آپ فہرست کے اندر کہیں بھی کلک کریں فہرست کے اردگرد ایک ڈبہ بن جائے گا جس کے بائیں طرف اُوپر کی جانب تین عمودی نقطے نظر آئیں گے۔آپ ان عمودی نقطوں پر کلک کریں تو ساری فہرست سیلیکٹ ہو جائے گی۔ اب آپ کی بورڈ پر دائیں طرف والے کنٹرول اور شفٹ کو اکٹھا دبائیں تو فہرست کی سمت تبدیل ہو جائے گی یا سمت تبدیل کرنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر کے مطابق 2نمبر والی جگہ پر موجود بٹن استعمال کر سکتے ہیں۔
اب یہاں بھی آپ فونٹ اور سائز تبدیل کر سکتے ہیں۔اور جوContents لکھا ہے اس کو ختم کر کے اردو میں "فہرست "لکھ سکتے ہیں۔تیار شدہ فہرست کچھ ایسے ہو سکتی ہے۔
یہاں اس فہرست کی ایک اور خوبی بیان کرتا چلوں کہ اگر آپ بعد میں کتاب میں مختلف تبدیلیاں لاتے ہیں اور ان تبدیلیوں کی وجہ سے صفحات کے نمبرز تبدیل ہو جاتے ہیں تو پھر آپ کو نئے سرے سے "فہرست" نہیں بنانا پڑے گی بلکہ آپ فہرست کے اردگرد موجود ڈبے کے اوپر موجود Update Tableپر کلک کریں گے۔
اگر آپ نے کوئی نیا عنوان شامل نہیں کیا ہے تو Update page numbers only پر کلک کریں اور اگر نیا عنوان شامل ہے تو Update entire tableپر کلک کر کے OKپر کلک کر دیں۔ فہرست دوبارہ مرتب ہو جائے گی۔
آئیے اب دیکھتے ہیں کہ کسی سٹائل کو اپنی مرضی کے مطابق بنا کر اس کو محفوظ کس طرح کیا جا سکتا ہے تاکہ وہ آئندہ بھی استعمال میں لایا جا سکے۔
اس کے لئے Homeپر کلک کریں اور "عنوان "کو سلیکٹ کر لیں۔
پھر سٹائل میں سے اپنا مطلوبہ سٹائل منتخب کر کے Apply Style پر کلک کریں۔ مندرجہ ذیل ڈائیلاگ باکس کھل جائے گا۔
آپ Modify پر کلک کریں گے تو مندرجہ ذیل ڈائیلاگ باکس کھل جائے گا۔
اس میں سب سے پہلے سٹائل کا کوئی نیا نام لکھ دیں۔ نام ہمیشہ ایسا رکھیں جس کو دیکھنے سے ہی پتہ چلا جائے کہ اس کا کیا مقصد ہے؟
پھر Scriptsوالے باکس (دیکھئے نمبر2)میں سے Complexکو منتخب کریں۔ یہ منتخب کرنا ضروری ہے کیونکہ ورڈ کو اسی سے پتہ چلتاہے کہ یہ ایک اُردو سکرپٹ ہے۔ پھر اپنی مرضی کا فونٹ اور سائز وغیرہ منتخب کریں۔ اور OKبٹن پر کلک کردیں۔
لیں جی آپ نے اپنی مرضی کا Style بنا لیا ہے ۔اور Stylesوالی لسٹ میں بھی ظاہر ہو رہا ہے۔ اب آپ اسے دوسری جگہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

جزاک اللہ خیر صابر۔۔ میری کتاب کی ہی مثال لی۔ لیکن اس میں ورڈ ڈاکیومینٹ بھی ہے اسی کےتاب کا اور اس میں بنی بنائی فہرست ہے۔
ایک ہنٹ اور دے دوں یہاں، جس طرح میں کام کرتا ہوں۔ پہلے لوکل فارمیٹنگ کی جائے۔ یعنی محض فانٹ اور پیراگراف کی پراپرٹیز تبدیل کی جائیں۔ (پیراگراف کی خصوصیات کا بھی ایک ٹیوٹوریل ہونا چاہئے( اس کے بعد جب مطمئن ہو جائیں، تو کسی موجودہ سٹائل۔ عنوان۔1، یا عنوان۔2، ہیڈنگ۔1 یا 2 انگریزی مواجے کی صورت میں، کو دیکھیں اور اس کے بٹن پر رائٹ کلک کریں، ایک آپشن وہاں یہ بھی موجود ملے گا۔
Update style to match selection
اس کو کلک کریں، جہاں جہاں آپ کو اس طفارمیٹنگ کی ضرورت ہو گی، وہاں اب مطلوبہ سٹائل لگا دیں۔
ایک اور شارٹ کٹ بتا دوں جلد کام کرنے کے لئے جو میرے استعمال میں ہے۔ ہوم میں سٹائل والے خانے کے نیچے ایک دائیں طرف ایک نقطے پر کلک کرنے سے ساری سٹائل کھولی جا سکتی ہیں، وہاں بھی کسی بھی سٹائل کے نام پر رائٹ کلک کر کے موڈیفائی پر کلک کریں۔
اس کے بعد
Shortcut key
کو پریس کریں، اس وںدو میں جو اب کھلے، کوئی کنجی دبا کر سٹائل کو کسی شارٹ کٹ سے اسو سی ایٹ کر دیں۔

0 comments:
Post a Comment