
نیویارک(نیوزدیسک)ہماری عادات اور کھانے پینے کی اشیاءمیں غذائیت کی کمی سے نظر کا کمزور ہونا ایک عام سی بات بنتا جارہا ہے۔آئیے آ پ کو نظر تیز کرنے کے لئے آسان تدابیر بتاتے ہیں
*سگریٹ نوشی اور شراب نوشی جہاں دل اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کا باعث ہے وہیں یہ نظر کی کمزوری کی وجہ بھی بنتی ہے۔ان میں موجود نشے کی وجہ سے ہماری آنکھ کے پٹھے اور پتلی کو خطرہ لاحق رہتا ہے۔اگر آپ ان میں سے کسی بھی شے کی لت میں مبتلا ہیں تو فوراًاس سے جان چھڑا لیں۔
*آپ کو چاہیے کہ ٹی وی اور کمپیوٹر کا استعمال زیادہ دیر تک نہ کریں۔ایک گھنٹے میں کم از کم ایک بار دس منٹ کی بریک ضرور لیں کہ اس طرح آپ کی آنکھیں کو سکون ملے گا اور ان کی کارکردگی بہتر رہے گی۔
*اپنی نیند پوری کریں کیونکہ نیند کی کمی کی وجہ سے نظر کمزور ہونا عام سی بات ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تیز نظر کے لئے کم از کم آٹھ گھنٹے سونا چاہیے۔
*انسانی جسم کا 60فیصد پانی پر مشتمل ہے اور پانی کی کمی کی وجہ سے جہاں دوسرے اعضاءمتاثر ہوتے ہیں وہیں نظر بھی کمزور ہوتی ہے لہذا زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں۔
*اگر آپ ذہنی تناﺅکاشکار ہیں تو اس سے فوراًنجات حاصل کریں کہ ذہنی تناﺅ کی وجہ سے نظر بری طرح متاثر ہوتی ہے۔
ضرور پڑھیں:جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر حملہ ،پاک فوج بھی میدان میں آگئی
*سورج سے نکلنے والی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے نظر کمزور ہوتی ہے لہذا دھوپ کے چشموں کا استعمال کریں۔
*آپ کو چاپیے اپنی خوراک پر توجہ دیں اور کھانے میں پالک،گاجر،مچھلی وغیرہ کا استعمال کریں کہ یہ غذائیں جسم کو توانائی دینے کے ساتھ آنکھوں کو راحت دیتی ہیں۔
*ہر صبح شبنم والی گھاس پر ننگے پاﺅں چلیں کہ اس طرح آپ کے جسم کو سکون اور دماغ کو تقویت ملے گی اور یہ آپ کی آنکھوں کو بھی راحت دے گی۔
*اپنی تھوک کو آنکھوں میں ڈالیں۔یہ بات سننے اور کرنے میں بہت ہی عجیب لگتی ہے لیکن زمانہ قدیم کے لوگ اپنی نظر کو تیز کرنے کے لئے اس طریقے کا استعمال کرتے تھے جس میں وہ صبح سویرے اٹھ کر بغیر کچھ کھائے پیئے تھوک کو آنکھوں میں لگائیں۔یادرہے کہ کھانے پینے کے بعد اس ٹوٹکے کا کوئی فائدہ نہیں لہذا اٹھتے ہی اس عمل کو کریں۔
0 comments:
Post a Comment