![]() |
ساہیوال کی بدلتی سیاسی صورت |
این اے 149 ساہیوال کی بدلتی سیاسی صورت حال پر ایک نظر
عمر فاروق شاکر۔ دبئی
انتخابی ترمیمی بل کے تحت آبادی کے تناسب کے لحاظ سے نئی حلقہ بندیوں کے بعد ساہیوال ضلع اس لحاظ سے خسارے میں رہا کہ یہاں بھی بعض دیگر اضلاع کی طرح قومی اسمبلی کی ایک نشست کم کر دی گئی۔ساہیوال ضلع میں قومی اسمبلی کی چار نشستیں تھیں اب ایک سیٹ کی کمی سے تین رہ گئی ہیں۔ساہیوال شہر قومی اسمبلی کے حلقہ 160 این اے میں شامل تھا نئی حلقہ بندیوں کے تحت اس نشست کا نمبر تبدیل ہو کر این اے 149 ہو چکا ہے۔ ہڑپہ این اے 148 اور چیچہ وطنی این اے 147 میں شامل ہیں۔حلقہ بندیوں سے متعلق شکایات پر الیکشن کمیشن اور اعلیٰ عدالتیں کیا فیصلہ کرتی ہیں۔ یہ تو آنے والا وقت بتائے گا۔ مجموعی طور پر ملک بھر میں سیاسی سرگرمیاں عروج پکڑ رہی ہیں۔ساہیوال کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 149 کی اگر بات کی جائے تو آنے والے جنرل الیکشن میں یہاں کا سیاسی منظر نامہ بہت آسانی سے سمجھا جا سکتا ہے۔موجودہ این اے 149 میں نور شاہ، قادر آباد، یوسف والا، میونسپل کمیٹی ساہیوال، چک نمبر 90 چھ آر، 94 نائن ایل، 96 نائن ایل، 97 چھ آر،97 نائن ایل، 102 نائن ایل کے علاقے شامل ہیں۔
اس حلقے میں دو بڑی برادریاں راجپوت اور ارائیں آباد ہیں جن میں سےارائیں نسبتاَ بڑی برادری ہے۔ جٹ، بلوچ، سگلہ، کمیانہ، وٹو، فتیانہ، سیال اور نول برادریاں بھی اچھا خاصا ووٹ بنک رکھتی ہیں۔ کھگے یہاں کے بڑے زمیندار ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کے پاس اس حلقے میں سید عمران شاہ ولی سے زیادہ مضبوط امیدوار نظر نہیں آتا۔ عمران شاہ ولی 2008 اور 2013 کے جنرل الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر مسلسل دو بار کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔ اس لیے سیاسی حلقوں میں اس بات کا تذکرہ ہے کہ مسلم لیگ ن اس بار بھی عمران شاہ ولی کو ہی میدان میں اتارے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے پاس اس حلقے میں عمران شاہ کے مدمقابل اتارنے کے لیے دو امیدوار چوہدری نوریز شکور اور رانا آفتاب احمد خان ہیں۔2002 کے جنرل الیکشن میں عمران شاہ ولی کو پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری نوریز شکور نے 10 ہزار 67 ووٹ کی برتری سے شکست دی تھی۔ اس الیکشن میں انوار الحق رامے پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کی طرف سے 11 ہزار 671 ووٹ لیکر تیسری پوزیشن پر رہے تھے۔ اس وقت انوار الحق رامے اور چوہدری نوریز شکور، دونوں ہی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے پاس اس حلقے میں عمران شاہ کے مدمقابل اتارنے کے لیے دو امیدوار چوہدری نوریز شکور اور رانا آفتاب احمد خان ہیں۔سیاسی کارکن، صحافی اور متعدد دانشور چوہدری نوریز شکور کو عمران شاہ کا صحیح معنوں میں مدمقابل دیکھتے ہیں۔
چوہدری نوریز شکور کے بیٹے محمد علی شکور نے 2013 کے جنرل الیکشن میں عمران شاہ ولی کے مقابلہ میں 38 ہزار 23 ووٹ حاصل کیے تھے اور یہ علی شکور کا سیاست میں پہلا قدم تھا۔رانا آفتاب احمد خان، 2002 کے جنرل الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر پی پی 221 سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔ وہ بھی اب پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور این اے 149 سے ٹکٹ کے امیدوار بھی۔پاکستان پیپلز پارٹی کو اس حلقے سے ذکی چوہدری اور رانا عامر شہزاد میں سے ایک کا چناؤ کرنا پڑے گا۔ سابق تحصیل ناظم رانا عامر شہزاد نے گزشتہ سال ق لیگ چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔سابق تحصیل ناظم رانا عامر شہزاد نے گزشتہ سال ق لیگ چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔جبکہ ذکی چوہدری پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن ہیں۔2013 کے جنرل الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر ذکی چوہدری تھے۔ انہوں نے 13 ہزار 877 ووٹ حاصل کیے تھے۔ جبکہ رانا عامر شہزاد کو آزاد امیدوار کے طور پر 22 ہزار 618 ووٹ ملے۔مقامی سیاسی کارکن اور دانشور اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ آئندہ جنرل الیکشن میں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔پاکستان پیپلز پارٹی اس الیکشن کا اہم حصہ ہو گی۔2013 کے جنرل الیکشن میں99 ہزار 553 ووٹ لیکر جیتنے والے عمران شاہ ولی کو اگر ن لیگ کا ٹکٹ کنفرم ہو جاتا ہے تو اس بار ان کے لیے فتح حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا۔سیاسی کارکنوں کا کہنا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کا قیام ثابت کرتا ہے کہ وہ یہاں اپنا امیدوار کھڑا کریں گے۔ علامہ طاہر القادری کی عوامی تحریک کے کارکن اس بار ن لیگ کو ووٹ نہیں دیں گے۔ ملی مسلم لیگ کا قیام بھی ن لیگ کے لیے سیاسی نقصان کا باعث ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ تحریک لبیک یا رسول اللہ، اپنا امیدوار میدان میں اتارے گی جس کا اثر ن لیگ کے ووٹ بنک پر ہوگا۔ عوام اب متحرک سیاستدانوں کی حمایت کریں گے۔پارٹی کا ٹکٹ اور امیدوار کی عوام میں مقبولیت جیت کا راستہ ہموار کرے گی۔ "اوصاف شیخ"
آئندہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو سخت محنت درکار ہو گی کہ این اے 149 کے ٹوٹل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد الیکشن2013 میں تین لاکھ چھ ہزار 875 تھی۔جو کہ اب بڑھ کر آٹھ لاکھ 36 ہزار 740 ہو گئی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ قومی اسمبلی کی نشست کا کم ہونا ہے۔صحافی اوصاف شیخ کا کہنا ہے کہ کسی حد تک تو برادری کا ووٹ حاصل کیا جا سکتا ہے مگر اصل بات یہ ہے کہ خود سیاسی پارٹی کو ٹکٹ دیتے وقت بہت سی باتوں کو مد نظر رکھنا ہوگا۔ عوام اب متحرک سیاستدانوں کی حمایت کریں گے۔پارٹی کا ٹکٹ اور امیدوار کی عوام میں مقبولیت جیت کا راستہ ہموار کرے گی۔
A look at the changing political situation of the NA 149 Sahiwal
Omar Farooq Shakir. Dubai
After the new constituencies, according to the electoral amendment bill, the Sahiwal district was in a deficit in the same way as a seat in the National Assembly was reduced as some other districts. Four seats in the National Assembly in Sausoleum district Now there is a set of three seats due to lack of seats. As per the new constituency, the assembly of National Assembly comprising 160 NAA constituency was set to NA-149. Harappa NA-148 and Chhattisgarh are included in NA 147. What decisions are the Election Commission and the High Courts on the complaints related to the Hazara Dams? This will tell you the upcoming time. Political activities across the country are taking place in the whole country. If it is said that NA-151's seat of the National Assembly, political view here can be considered very easily in the coming general elections. I include Noor Shah, Qadirabad, Yousufzai, Municipal Committee Sahiwal, Chak Nath 90, RNN 94, Nine NL, 97 six R, 97 NL, 102 NNL. Two large Brigades in this circle Rajput and Arunabad are a tribute to a large community.
Jets, Balochs, Seals, Decisions, Voto, Fituals, Liquids, and Nalgars are also a good vote bank. There are big landowners here. Pakistan Muslim League-Nawaz has not seen a strong candidate than Syed Imran Shah Wali in this constituency. Imran Shah Wali has won two consecutive successes on the Pakistan Muslim League-N's ticket in the general elections of 2008 and 2013. Therefore, in political circles, it is mention that PML-N will also take Imran Shah Wali in this field. Chhattisgarh Noorzai Shakoor and Rana Aftab Ahmed Khan are the two candidates to contest the contest against Imran Shah's contest in this constituency .Chhattisgarh, Chhattisgarh of Pakistan Peoples Party, Chaudhry Nurse Shakoor, Imran Shah Wali in 10 general election Had beaten edge In this election, Anwar-ul-Haq Rama was on the third position by the PML-Q leader Qadeed Azam 11 thousand 671 votes. Anwar ul Haq Rama and Chaudhary Nurse Shakoor, both of them are included in the Tehreek-e-Insaf (PTI). Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) has two candidates Chhardi Noorzai Shakoor and Rana Aftab Ahmed Khan to take away Imran Shah's contestant in this constituency.
Political activist, journalist And many intellectuals Choudhary Noorzai Shakoor sees the contestant in the right way of Imran Shah. Muhammad Ali Shakoor, son of Chhodary Noorzai Shakoor, won 38 thousand 23 votes against Imran Shah Wali in the general election of 2013 and it was the politics of Ali Shakoor. I was the first step. The Pakistan People's Party tickets in the general elections of Janata Aftab Ahmed Khan, 2002 The PP was elected MPA 221. They are now part of Pakistan Tehreek-e-Insaf and also a candidate from NA-149. The Pakistan People's Party will have to recognize Zaki Chaudhary and Rana Amir Shahzad from this constituency. Former Tehsil Tehreek-e-Insaf Rana Amir Shahzad has left the League Leader last year and joined the Pakistan People's Party.
In the second seminar, Nazim Rana Amir Shahzad has left the Q League and joined Pakistan Peoples Party last year. However, Zaki Chaudhry, Pakistan Peoples Party The late election workers were Zaki Chaudhary, Pakistan People's Party's ticket holder. He had 13 thousand 877 votes. While Rana Amir Shehzad gets 22 thousand 618 votes as an independent candidate. Political activists and intellectuals agree that the next general elections will have a fierce competition between the Muslim League and Pakistan Tehreek-e-Insaf. It will be an important part of the election. If Imran Shah Wali, winning 99 thousand 553 votes in the 2017 general election, will get the victory for them if the NL ticket is conferred. Scientific workers say that The establishment of a joint assembly proves that they will stand here for their candidates. Allama Tahir-ul-Qadri's public activists will not vote for this time. The formation of the MLA League will also cause political damage to the N League. Along with this, movement Lekak or Rasoolullah will put their candidate in the field, which will be affected by the N-League vote bank. People will now support animated politicians. The party's ticket and candidate will smoothen the path of winning popularity among the people. "Open Sheikh"
Candidates participating in the upcoming elections will be hard work that the total number of NA-149's registered registered voters in the year 2013 was 3,600, 875, which has now increased to 8 lakh 36 thousand 740. The main reason for which the National Assembly's seat is to be reduced. Shaykh-ul-Haq Sheikh says that for some reason a community can be voted, but the fact is that many political parties have tickets to ticket. Have to take care. People will now support animated politicians. The party's ticket and candidate will smoothen the path of winning popularity among the people.
0 comments:
Post a Comment